ادھوری بات

Spoken Unspoken Author: خالد رؤف قريشی

غزلوں اور نظموں سے مزین اس شعری مجموعہ میں انگریزی اور اردو،  دونوں زبانوں کے اشعار بڑی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں۔  ان اشعار میں تندی جذبات اور شرتِ احساس کو ہر کسوٹی پر پرکھا گیا ہے۔

$29.95

Share This

Description

غزلوں اور نظموں سے مزین اس شعری مجموعہ میں انگریزی اور اردو،  دونوں زبانوں کے اشعار بڑی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں۔  ان اشعار میں تندی جذبات اور شرتِ احساس کو ہر کسوٹی پر پرکھا گیا ہے۔ غم اور خوشی کے اس ملے جلے گلدستے سے آپ جو بھی پھول چُنیں گے، اس سے پیار کی خوشبو آئیگی۔ 

1 review for ادھوری بات

  1. نزہت صدیقی – مسی ساگا، کینیڈا

    خالد صاحب آداب، آپنے مجھے اپنی کتاب “ادھوری بات” دی اس کے لئے شکریہ۔ کتاب میں بہت سے اچھے شعر اور نظمیں ہیں مثلاً

    بے ثمر ہے مگر شجر تو ہے
    آبیاری تو کر رہا ہوں میں

    پا پھر

    دیتی ہو ہمیں عقل جو تلقین و ہدانیت،
    کیوں درش میں اس علم کا الہام لکھا ہے

    اور

    اب تو موسم بھی سچ نیہں کیتے
    فصلِ گل ہے مگر بہار نیہں

    اسی طرح کے اور بہت سے اشعار اس مجموعے میں ہیں-
    نئے شعور کی علامت ہے earth day اور آپ کی ایک غزل جس کا پہلا مصرع “قصہ ہائے ناتمام” ہے سہل کی بہت اچھی مثال ہے۔ آخر میں ایک اور بات جو میں کہنا چاہتی ہوں وہ آپ کی انگریزی کی نظموں کے حوالے سے ہے۔ آپنے چند “نظمیں ہی اس مجموعے میں شامل کی ہیں لیکن وہ سب کی سب تعریف کے قابل ہیں۔ خصوصاً Marshmellows, Suspension in Tie and Walk with Me تو مجھے بہت ہے پسند آئیں آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔

    کیا آپ اردو سے انگریزی میں ترجمہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ایسا ہو تو مجھے بتائے گا-

    خدا حافظ

Add a review

Your email address will not be published. Required fields are marked *