خالد رؤف کے بارہ میں

اردو اور انگریزی میں نظم اور نثر لکھتے ہیں

about_banner_img

بنیادی تعلیم

پورا نام خالد رؤف قریشی ہے۔ پشاور، پاکستان میں پڑھے اور پروان چڑھے۔ پشاور صدر کے پریزنٹیشن کانونٹ سکول اور پھر سینٹ میريز کیمبرج سکول سے اپنی تعلیم کا آغاز کیا۔ ایڈورڈز کالج سے پڑھ کر پشاور یونیورسٹی تک پہنچے، جہاں سے سول انجینئرنگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ۔ کچھ عرصہ تربیلا ڈیم پراجیکٹ پر کام کیا اور پھر کینیڈا چلے گئے، جہاں کی مشہور یونیورٹی آف ٹورنٹو سے سٹرکچرل انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ۔ اس کے بعد دنیا کے متعدد ممالک میں رہ کر سول انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق پراجیکٹ مکمل کیے۔ پشاور کی ایگریکلچرل یونیورسٹی اور لاہور اسلام آباد موٹر وے کا دوسرا سیکشن ان کی نگرانی میں تعمیر ہوئے ۔ آج کل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقیم ہیں جہاں مختلف پراجیکٹس کے ڈیزائن اور تعمیرات میں مصروف ہیں۔ اردو اور انگریزی زبانوں میں نظم اور نثر لکھتے ہیں ۔

ادبی مصروفیات

ان کی متعدد کتابیں متفرق علمی و ادبی مضامین پر شائع ہوچکی ہیں۔ اردو اور انگریزی شاعری پر قوی گرفت رکھتے ہیں۔ فلسفہ، سیاست، سماجی اور مذھبی امور پر انکی گہری نظر ہے اور نہایت اچھوتے مضامین انکی تحریر میں شامل رہتے ہیں۔ اُنکا سائنسی مطالعہ بہت وسیع ہے جس کی وجہ سے جدت ان کے کلام کا خاصہ ہے۔